۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
نماز جمعہ

حوزہ/ نماز جمعہ، نہ صرف مسلمانوں کی اجتماعی عبادت کا دن ہے بلکہ یہ دن معنویت اور برکتوں سے بھرا ہوا ہے، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک خطاب کے دوران نماز جمعہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز جمعہ، نہ صرف مسلمانوں کی اجتماعی عبادت کا دن ہے بلکہ یہ دن معنویت اور برکتوں سے بھرا ہوا ہے، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک خطاب کے دوران نماز جمعہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے۔

نماز جمعہ کی فضیلت اور اس کے احترام کے سلسلے میں امام صادق (ع) کی ایک روایت ہے جس میں امام فرماتے ہیں کہ "لیتزیّن احدکم یوم الجمعه" اس دن انسان خود کو مزین کرے، "یغتسل و یتطیّب و یسرّح لحیته" غسل کرے اور عطر لگائے اور اپنا چہرہ مرتب کرے، "یلبس انظف ثیابه" اپنے اسب اچھا لباس پہنے اور نماز جمعہ میں شرکت کرے

ایک اور روایت میں آیا ہے کہ فرشتے ہر نمازگزار کا نام ان کے پہنچنے کے وقت کے حساب سے لکھتے ہیں، اور یہ سب اس بات کی گواہی ہیں کہ جمعہ کا دن اور اس کی نماز میں برکات کا ایک خاص عالم ہے۔

یہاں تک کہ ایک روایت میں یہ بھی آیا ہے کہ امام مسلمین کو چاہیے کہ وہ حتیٰ کہ قیدیوں کو بھی اگر قرض کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا ہو، انہیں بھی جمعہ یا عید کی نماز میں شرکت کا حق دے، دو پولیس ان کے ہمراہ ہوں، اور جب نماز ختم ہو جائے تو انہیں دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے، اس سے خود نماز جمعہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

یہ روایات نماز جمعہ کی روحانیت اور اس کے اثرات کو اجاگر کرتی ہیں، اور اس کے ذریعے انسان نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی تازگی کا بھی تجربہ کرتا ہے۔

۱۳۶۹/۱۱/۱۹

تبصرہ ارسال

You are replying to: .